پاکستان
18 مارچ ، 2015

آئین و قانون کا اطلاق صرف غریبوں پر ہوتا ہے، الطاف حسین

آئین و قانون کا اطلاق صرف غریبوں پر ہوتا ہے، الطاف حسین

لندن.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک میں آئین وقانون کااطلاق اورآئین کی تمام شقیں صرف غریبوں پرلاگوہیں،میں ایک ایسے نظام کی جدوجہدکررہاہوں جس کااطلاق امیر،غریب دونوں پرہو۔اس وقت تو ملک میں دو نظام رائج ہیں،جو ایک امیروں اورایک غریبوں کے لیے ہے،سیاست دانوں نےکروڑوں روپےکےقرضےلیےاورمعاف کرائے،الطاف حسین کے سوا تمام سیاستدان اسٹیٹس کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں،سیاستدان ہوتاتودیگرسیاستدانوں کی طرح سلوک کیاجاتا،ایک طبقہ سیاستدان اور بیوروکریٹ ہیں،سوائے الطاف حسین کے، پاکستان میں بظاہر 2 بڑے طبقات رہتے ہیں،ایم کیو ایم غریب اورمتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی واحد جماعت ہے،اس لیے ایم کیوایم کے مینڈیٹ کوتسلیم نہیں کیا جاتا۔الطاف حسین نے ان خیالات کا اظہار بدھ کی شاممتحدہ قومی موومنٹ کے 31ویں یوم تاسیس کے موقع پر کراچی میںایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا،انھوں نے کہا کہ آئین،قانون کااطلاق آئین کی تمام شقیں صرف غریبوں پرلاگوں ہیں، نائن زیرو پر چھاپہ مارنے پر کوئی اعتراض نہیں،یہ کوئی کعبہ یا مدینہ نہیں بلکہ ایک لیڈرکی رہائش گاہ ہے،میرے گھر سرچ وارنٹ لے کر آتے اورمیری بہن کے گھربھی سرچ وارنٹ لیکرآتے، میرے گھر چھاپا مارنا تھا تو مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹ لے کر آتے،انھوں نےکہ بہترین کمپیرنگ کرنےوالاوقاص آج ہم میں نہیں،خواتینکوزدوکوب کرنےپروقاص نےرینجرزکومنع کیاتووہ ماراگیا،نائن زیروکامالی رینجرزکی حراست میں ہے،انھوں نے اس موقع پرنوجوانوں،بچے،بچیوںکوایم کیو ایم کےیوم تاسیس کی مبارکباد،اورتحریک کی جدوجہدمیں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنیوالوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔الطاف حسین نے کہا کہ چوہدری نثار ان پر سخت زبان استعمال کرنے کا الزام لگارہے ہیں، میں غریب آدمی ہوں اور غریب آدمی سخت زبان استعمال کرتا ہے،ہمارےپاس ایک بھی غیرقانونی اسلحہ نہیں،تمام اسلحہ لائسنس یافتہ ہے،کیا مولانافضل الرحمان کی گاڑی میںاسلحہ ہوتاہےیانہیں؟(ن)لیگ کے لیڈرز، گلوبٹ کی پرورش کرنے والوں کو کیا ہار ڈالنے چاہئیں؟انھوں نے کہا کہ تقریر کا متن حکومت جہاں چاہے لے جائے،میں نے دھمکی دی ہی نہیں،زہرہ شاہدقتل ہوتیں ہیں تودومنٹ بعدبیان دیاجاتاہےالطاف حسین نےقتل کیا،تمام لوگوں کوقسم دیتاہوں کہ وہ جھوٹ نہ بولیں،سچ بولیں،ظلم کرنیوالےسینیٹ میں کہتےہیں،فلاں فلاں کرداروالی خواتین کوماردیاجائے،یہ صبح شام تقریرکرتےہیں کہ طالبان ہمارےبھائی ہیں ان سےمذاکرات کرو،ملک میں دولتمند بغیرنکاح کےبچی پیداکرے تو بھی اسے پاکستان کانجات دہندہ بناکرپیش کیاجاتاہے،پنجاب میں جاگیرداراورزمیندارخواتین کوبرہنہ کرکےجلوس نکالتےہیں،کسی جاگیردارکوآج تک سزاہوتےہوئےدیکھاہے،سندھ میں کاروکاری کےنام پرماری جانےوالی خواتین کےملزمان کوکبھی سزاہوئی۔

مزید خبریں :