18 مارچ ، 2015
کراچی ........متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے31سال پاکستان کی سیاسی تاریخ کانیاباب ہے،جوالطاف حسین کہیں گےوہی ہماراقانون ہے،رکن رابطہ کمیٹی سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ پریشانیاں کچھ بھی ہوں الطاف حسین کوان کےمشن سےدورنہیں رکھ سکتیں،اچھی خبریں نہ آنےکےباوجودہم آج ایم کیوایم کایوم تاسیس منارہےہیں، تمام ترمظالم کےباوجودعوام الطاف حسین کےساتھ ہیں،ایم کیوایم کوٹارگٹ کلراوربھتاخوربناکرپیش کیاجارہاہے، الطاف حسین پاکستانیوں کوبااختیاربناناچاہتےہیں، قائدتحریک کی جدوجہدعوام کےلیےہے،مصیبتیں،پریشانیاں کچھ بھی الطاف حسین کوان کےمشن سےدورنہیں رکھ سکتیں۔دریں اثناایم کیو ایم کا 31واںیوم تاسیس کراچی سمیت اندرون سندھ ، بلوچستان ، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے39 اضلاع و علاقوں میں پر وقار انداز میں منایا گیا ۔ 31ویں یوم تاسیس کے ملک بھر میں ہونیوالے اجتماعات سے ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین نے بذریعہ ٹیلی فون بیک وقت خطاب کیا۔یوم تاسیس کا مرکزی اجتماع عزیز آباد کے جناح گراؤنڈ میں منعقد کیا گیاجس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجز کہف الوریٰ ، ڈاکٹر نصرت شوکت ، ارکان رابطہ کمیٹی ، حق پرست سینیٹرز ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، ایم کیو ایم کے تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ، مختلف سیکٹرزو یونٹس کے انچارجز ، کارکنان سمیت خواتین ، بزرگوں ، نوجوانوں ،بچوں ، طالبعلموں ، اساتذہ ، ڈاکٹرز و زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مرکزی اجتماع سے الطاف حسین کے علاوہ ارکان رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سید حیدر عباس رضوی، قمر منصور ، ڈاکٹر فاروق ستار، عارف خان ایڈوکیٹ ،سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف ،سینیٹرکرنل (ر) طاہر مشہدی ،حق پرست ارکان اسمبلی کشور زہرہ ، رؤف صدیقی، ہیر سوہواور یوسف شاہوانی نے بھی خطاب کیا۔