پاکستان
19 مارچ ، 2015

نویں و دسویں جماعت کے ایڈمٹ کارڈز کےاجراءکا شیڈول جاری

نویں و دسویں جماعت کے ایڈمٹ کارڈز کےاجراءکا شیڈول جاری

کراچی...... ناظم امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق سالانہ امتحان برائے سال 2015کے لئے جماعت نویں دسویں (سائنس گروپ و جنرل ریگولر گروپ) کے ایڈمٹ کارڈز کا اجراء21مارچ بروز ہفتہ سے کیا جائے گا۔ اسکولوں کے سربراہان سے گزارش ہے کہ وہ اسکول کے اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ اپنے نمائندے کو ایڈمٹ کارڈز وصول کرنے کے لئے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاک B-میں دفتری اوقات میں بھیج دیں۔ایڈمٹ کارڈز اجراء کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ 21مارچ کو نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔24مارچ کو جمشید ٹائون ، گلشن اقبال، شاہ فیصل۔ 25مارچ ملیر، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی۔26مارچ کوکھارادر، لیاری، کیماڑی۔27مارچ کو بلدیہ ، سائٹ، اورنگی ، گڈاپ کےلئے جاری کئے جائیں گے۔












مزید خبریں :