21 مارچ ، 2015
پشاور......پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرصاحب زادہ پیرصابرشاہ نے خیبر پختونخوامیں "میڈیا سیل "کے قیام کااعلان کیاہے، صوبائی سیکرٹری جنرل رحمت سلام خٹک کےمطابق ارباب خضرحیات میڈیاسیل کےانچارج ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں میاں عالمگیرشاہ اورصاحب زادہ حمزہ پرویزشامل ہونگے۔رحمت سلام خٹک کےمطابق میڈیاسیل کا قیام پارٹی سرگرمیوں اورعوامی مسائل کوبہتر طریقےسےاجاگرکرناہے۔