پاکستان
22 مارچ ، 2015

لاہور: باغبانپورہ میں سکیورٹی گارڈ اور شہریوں نے 3ڈاکو مار دیئے

لاہور: باغبانپورہ میں سکیورٹی گارڈ اور شہریوں نے 3ڈاکو مار دیئے

لاہور........لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں سکیورٹی گارڈ اور شہریوں نے فائرنگ کر کے تین ڈاکو مار دیئے۔ جبکہ چوہنگ میں ایک ڈاکو نے گرفتاری کے خوف سے خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے سراج پورہ میں تین ڈاکوؤں نے جیولری شاپ میں لوٹ مار کی۔ مزاحمت پر دکان کے مالک حمزہ کو گولی مار دی۔ اسی دوران سکیورٹی گارڈ اور اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے، انہوں نے فائرنگ کر کے تینوں ڈاکوؤں کو موقع پر ہلاک کر دیا۔ زخمی جیولر حمزہ کو اسپتال پہنچا دیا گیا ۔ اُدھر جوبلی ٹاؤن چوہنگ میں دو ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، پولیس سے سامنا ہوا تو ایک ڈاکو زیر تعمیر گھر میں گھس گیا، پولیس کے مطابق ڈاکو نے گرفتاری کے خوف سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

مزید خبریں :