پاکستان
22 مارچ ، 2015

یوم پاکستان کے سلسلے میں اسلام آباد میں فل ڈریس ریہرسل

یوم پاکستان کے سلسلے میں اسلام آباد میں فل ڈریس ریہرسل

اسلام آباد......اسلام آباد میں 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے فل ڈریس ریہرسل ہوئی۔پہلی بار پاک فوج کی خواتین آفیسرز کا دستہ بھی شامل کیا گیا۔ 23 مارچ یوم پاکستان کی 74 ویں پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل پریڈ ایونیو اسلام آباد میں ہوئی ۔اس میں تینوں مسلح افواج کے علاوہ رینجرز، پولیس ، ایف سی ، ایلیٹ فورس کے دستے شریک ہوئے ۔ پریڈ کےکمانڈربریگیڈئیرخرم سرفرازتھے۔ریہرسل میں جی او سی اسپیشل سروسز گروپ نے 10 ہزار فٹ کی بلندی سے فری فال کا مظاہرہ کیا۔ترکی کی خصوصی ٹیموں نے ایف سولہ طیاروں پر ایکروبیٹس کا مظاہرہ بھی کیا اور آرمی ایوی ایشن کے جنگی ہیلی کاپٹر کوبرا سمیت ایم آئی 17 اور پوما نے بھی فلائی پاسٹ کیا۔

مزید خبریں :