22 مارچ ، 2015
اسلام آباد ........اسلام آباد میں یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ کی وجہ سے ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب نے بتایا کہ آج رات بارہ بجے سے کل دوپہر تین بجے تک اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔ عام گاڑیاں پریڈ ایونیو کے راستے استعمال نہیں کرسکیں گی۔ عوام کی رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کے پانچ سو سے زیادہ اہل کار تعینات کیے جائیں گے۔