22 مارچ ، 2015
راولپنڈی........ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہےکہ خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبرٹو کامیابی سے جاری ہے۔دہشتگردوں کا ان کے ٹھکانوں سے نکال کر صفایا کیاجا رہا ہے۔ ان کا بھاری نقصان ہو چکا ہے۔ اب تک 80 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسزخیبر ایجنسی سے دہشتگردوں کا صفایا کرتے ہوئے افغان بارڈر کے قریبی علاقوں کی طرف بڑھ رہی ہی۔خیبر آپریشن کے جاری مرحلے میں اب تک 80 دہشتگرد مارے جبکہ 100 دہشتگرد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔آپریشن میں اب تک 7 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں،دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔