پاکستان
22 مارچ ، 2015

لاہور میں نولکھا چرچ کے باہر طلبہ نے ہاتھوں کی زنجیر بنائی

لاہور میں نولکھا چرچ کے باہر طلبہ نے ہاتھوں کی زنجیر بنائی

لاہور.......لاہور میں لمز یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات نے بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے نولکھا چرچ کے باہر ہاتھوں کی زنجیر بنائی ۔انہوں نے پیار محبت بھائی چارے کا پیغام دیا۔سانحہ یوحنا آباد میں جاں بحق افراد کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں۔لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے طلباء اور طالبات نولکھا چرچ کے باہر جمع ہوئے اور مختلف مذاہب میں ہم آہنگی اور رواداری کی سوچ اجاگر کرنے کیلیے ہاتھوں کی زنجیر بنائی ۔ہاتھوں کی زنجیر سے یہ پیغام دیا گیا کہ پاکستان کے تمام شہری برابر اور سب کے حقوق ایک جیسےہیں۔شرکاء نے ہاتھوں میں پوسٹرز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرامن اور اتحاد کا پیغام لکھا تھا ۔طلباءنے چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور جاں بحق افراد کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔طلباء اور طالبات کا کہنا تھا کہ وہ سانحہ کے دکھوں میں برابر کے شریک ہیں۔بین المذاہب ہم آہنگی،رواداری،بھائی چارے اور برداشت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید خبریں :