22 مارچ ، 2015
کراچی........بلدیہ ٹاون کراچی میں پولیس افسر کے قتل کا معما حل ہوگیا۔گولیاں چلا کر مارنے والی کوئی اور نہیں۔ اے ایس آئی کی اپنی بیوی نکلی، ملزمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے-سعیدآباد کا رہائشی اے ایس آئی علی محمد رات بھر ڈیوٹی کے بعد صبح گھر آتے ہی بستر پر لیٹ گیا۔وہ اس بات سے بالکل بے خبر تھا کہ جو اس کی زندگی میں آئی۔ وہ اب اسے مزید زندہ دیکھنے کو تیار نہیں- ادھر وہ سویا اور اُدھر اس کی بیوی نے پستول سیدھی کرکے اس کے سر میں گولی اُتار دی-اس کام میں مالک مکان کے بیٹے شہباز نے بھی اس کا ساتھ دیا-ملزمہ ساجدہ بی بی کے مطابق انکی شادی 2008 میں ہوئی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں۔ وہ اس شادی سےناخوش اور روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آچکی تھی-پولیس کے مطابق مزید دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔