پاکستان
22 مارچ ، 2015

شہباز شریف نے حافظ نعیم کے گھر جاکر تعزیت کی،چیک بھی دیا

شہباز شریف نے حافظ نعیم کے گھر جاکر تعزیت کی،چیک بھی دیا

لاہور......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کا کہنا ہےکہ سانحہ یوحناآبادکے دوران2افرادکوتشددسےہلاک کرنےکےمقدمےکی پیروی پنجاب حکومت خود کرے گی،یہ مقدمہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے گااور وہ ذمہ داری لیتےہیں کہ مظلوم خاندان کوہر قیمت پرانصاف دلایا جائے گا۔وزیر اعلی شہباز شریف قصور کےعلاقےمصطفیٰ آبادمیں تشدد سےجاں بحق ہونےوالےحافظ محمد نعیم کی رہائش گاہ پر گئے۔انہوں نےمحمدنعیم کے والدین سےتعزیت کا اظہار کیا اورانہیں 5لاکھ روپے کاامدادی چیک دیا،شہباز شریف کا کہناتھاکہ وہ حافظ محمد نعیم کی زندگی تو واپس نہیں لا سکتےالبتہ یقین دلاتےہیںکہ ہر قیمت پرانصاف کیا جائے گا،انہوں نےکہاکہ30نامزد افراد کوگرفتار کیاجاچکا ہے ،جنہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا ئے گا اور آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

مزید خبریں :