22 مارچ ، 2015
لاہور...... قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کاکہنا ہے کہ صولت مرزا کے بیان اور سزا میں تاخیرسے آپریشن پر شکوک پیدا ہوں گے،کراچی میںآپریشن ایم کیو ایم کے مطالبے پر ہوا ،لاہور میں پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹریٹ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ڈیتھ سیل میں بیٹھے شخص کے بیان اور سزا میں تاخیر سے شکوک پیدا ہو رہے ہیں،بیان سے ایم کیو ایم کو فائدہ پہنچا ،اس کی حقیقت جلد سامنے آ جائے گی ،ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو ایکسپلائٹ کرنے کے بیان بھی آ رہے ہیں ، پارٹی میں اختلافات کی باتیں غلط ہیں ، بلاول بھٹو 4 اپریل کو وطن واپس آ جائیں گے ۔خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ رینجرز ٹھیک آپریشن کر رہی ہے ، کراچی میں صورت حال بہتر ہوئی ہے ،سندھ سب سے پرامن صوبہ بن گیا ہے ،اداروں پر تنقید سے ادارے نہیں ،ریاست کمزور ہو گی ،انتخابی دھاندلیوں سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی دباؤ کی وجہ سے سے بنا یا گیا کوئی اور وجہ ہوئی لیکن اب عمران خان کو پارلیمنٹ میں واپس آ جانا چاہیے ،ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں سے چشم پوشی ملک کیلئے نقصان دہ ہے ،حکومت پنجاب کو یوحنا آباد جیسے واقعات پر قابو پانا چاہیے ،سانحہ ماڈل ٹاؤن پر رپورٹ کوبھی عوام کے سامنے لایا جائے،ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ممتاز بھٹو اور دیگر ایسے لوگ پٹے ہوئے مہرے ہیں ،اپنی پارٹی کو چھوڑنے والے دھوبی کے کتے کی طرح ہو جاتے ہیں۔