22 مارچ ، 2015
سڈنی.........ورلڈ کپ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل میں ٹاکرا تو جمعرات کو ہوگا۔جارح مزاج آسٹریلوی آل راونڈر میکس ویل نے لفظوں کی جنگ شروع کر دی ہے۔بھارتی ٹیم جو ورلڈ کپ م یں تو اب تک ناقابل شکست ہے ،لیکن اس کے لیے دورہ آسٹریلیا بھیانک خواب کی طرح ہےجہاں وہ میگا ایونٹ سے پہلے کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی ،یہی ڈراونا خواب میکس ویل نے لفظوں میں دہرایا ہے۔میکس ویل کہتے ہیں کہ بھارت ورلڈ کپ سے پہلے کی سیریز یاد رکھے،جس میں وہ کوئی میچ نہ جیت پائی ۔وہ کہتے ہیں کہ انڈین ٹیم اچھی ہے جبھی سیمی فائنل میں پہنچی ہے لیکن حال ہی میں انہیں بہت ہرایا ہے۔میکس ویل پر امید ہیں کہ آسٹریلوی ٹیم اپنے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھے گی۔