پاکستان
22 مارچ ، 2015

دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، آرمی چیف

 دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، آرمی چیف

راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشنز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، سی ایم ایچ پشاور کے دورہ کے موقع پر ان کا کہنا ہے کہ شہری اور دوردرازعلاقوں سے دہشتگردی کے مکمل خاتمےکیلئے پر عزم ہیں، دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جا ری ہیں،ملک میں قیام امن اور خوشخالی کیلیے ہر قیمت پر دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوآپریشن ضرب عضب ،خیبر ایجنسی میں جاری کارروائیوں اور فاٹا میں سیکیورٹی صورت حال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید خبریں :