پاکستان
22 مارچ ، 2015

پاکستان دل ہے تو بلوچستان دھڑکن ، لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ

 پاکستان دل ہے تو بلوچستان دھڑکن ، لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ

کوئٹہ......کوئٹہ میں بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا،اس موقع پر خطاب میںکمانڈر سدرن کمانڈنٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام پاکستان کےدل کی دھڑکن اور پہچان ہیں،صوبے میں ناراض لوگوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ کس آزادی کے لیے لڑرہے ہیں،ملک تو پہلے سے آزاد ہے،یہ ملک ان کے لئے ہے،وہ اپنی ہی چیز کے لیے مت لڑیں۔کوئٹہ میں بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ایو اسٹیڈیم کے فٹبال گرائونڈ میں کیاگیا،تقریب سے خطاب میں کمانڈر سدرن کمانڈ نے اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر حکومت بلوچستان، وزیرکھیل ، جنرل آفتاب، جنرل اظہر،جنرل شیرافگن اور تمام متعلقہ افراد کو مبارکبادپیش کی ان کا کہنا تھا کہ سب نے محنت کے ساتھ مل کر اس تقریب کو یقینی بنایا اور اسے چار چاند لگائے،ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےعوام کے دم سے پاکستان ہے،صوبے میں لوگوں نے سکھ کا سانس لینا شروع کردیاہے، تاہم ہم نے اس ماحول کو مزید بہتر کرناہے،اس موقع پر انہوں نے ہتھیارچھوڑ کرامن کا راستہ اختیارکرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ ا ن جوانوں کو سلام کرتے ہیں کہ وہ اب دنیا کی لالچ چھوڑ کر اپنی آخرت سنواریں گےکہ جن کو آپ ماررہے ہیں وہ بھی آپ کے اپنے ہیں، اپنے آپ کو بہتر انسان بنائیں، انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ہمیں ملک میں رنگ ونسل،فرقہ واریت اور دہشت گردی کو ختم کرنا ہے،اور بلوچستان میں امن کی فضاکواتحادکےساتھ قائم کرناہے۔

مزید خبریں :