پاکستان
23 مارچ ، 2015

یوم پاکستان کا آغاز21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا

 یوم پاکستان کا  آغاز21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا

لاہور.......لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔پاک فوج کی جانب سے بیدیاں روڈ برکی میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔پاک فوج کے جوانوں نے صبح 6 بجے اپنے روائتی انداز میں توپوں کی سلامی دی۔ا س موقع پر مقامی دیہات کے رہایشی موجود تھے۔جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔۔جبکہ مساجد میں ملکی سلامتی اور اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید خبریں :