23 مارچ ، 2015
لاہور........یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہو ئی۔تقریب کےمہمان خصوصی بیس کمانڈر ائیر کموڈور حامد فراز تھے۔ا س موقع پر پاک فضائیہ کا دستہ اب سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گا جبکہ اس سے قبل پاک رینجرز کا دستہ فرائض سر انجام دے رہا تھا۔ تقریب میں سلامی کے بعد گارڈز نے مخصوص انداز میں مزار اقبال پر سلامی دی اور پھر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سکیورٹی کے انتظامات سنبھال لئے۔