23 مارچ ، 2015
خیبر ایجنسی.......خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ٹو کامیابی سے جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں 15 دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیرا میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی گئی۔ کارروائی میں وادی تیراہ کے علاقے کوکی خیل میں دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 15 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔