پاکستان
23 مارچ ، 2015

اب تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے،شہبازشریف

 اب تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے،شہبازشریف

لاہور....وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن پاکستان کی آزادی کی جدوجہد کا اہم سنگ میل ہے۔قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے دن رات ایک کردیں۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے یوم پاکستان پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے ۔خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی منزل کےحصول کیلیے بھرپور کوششیں کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال پاکستان کی منزل کے حصول کیلیئے ہمیں من حیث القوم اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانا ہوںگی۔اتحاد،تنظیم، نظم و ضبط، محنت، دیانت اور امانت جیسے سنہری اصولوں کو اپنا کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :