پاکستان
23 مارچ ، 2015

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی، صدر ممنون حسین

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی، صدر ممنون حسین

اسلام آباد..........صدر ممنون حسین نے کہاہے کہ مسلح افواج کی پریڈ نے سر فخر سے بلند اور یقین پختہ کردیا کہ پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔قوم کا اتحاد ثبوت ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ دور نہیں ۔بھارت سے دوستی چاہتےہیں ، پاکستان عالمی امن میں بھی کردار ادا کرتا رہے گا۔ یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی صدر ممنون حسین نے اپنے خطاب میں کہا آج کی پریڈ آزاد وطن کےلیے جدوجہد کرنے والے بزرگوں کو خراج عقیدت ہے۔ پاکستان کو ایسا خوشحال،طاقتوراور جمہوری ملک بنانا ہے جہاں ہر شخص آزادی کے ساتھ اپنے مذہب و عقیدے پر عمل کرسکے ۔دہشت گردی کو کچلنے میں مصروف عمل افواج کو ا خراج تحسین پیش کرتےہوئے صدر مملکت نے کہا کہ قومی لائحہ عمل کی تشکیل باعث اطمینان ہے۔قوم کا اتحاد بتارہاہے دہشتگردی ختم ہونے والی ہے۔ صدر مملکت نے پڑوسیوں سمیت بیرونی دنیا کو بھی امن و دوستی کا پیغا م دیا اور کہا کہ بھارت کے ساتھ بھی دوستی چاہتےہیں۔ عالمی امن کےلیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔صدر نے حکومتی ترجیحات کو درست اور مثبت قرار دیا اور جاری منصوبوں میں تعاون کی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ مالی مسائل کی وجہ بدعنوانی اور غفلت ہیں جس کے خلاف سب کو مل کر لڑنا ہوگا۔

مزید خبریں :