پاکستان
23 مارچ ، 2015

ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی،گورنر خیبرپختون خوا

ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی،گورنر خیبرپختون خوا

پشاور......گورنر خیبرپختون خوا سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ تیراہ آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان کے امیر ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ۔ تاہم حقائق ایک دو دن میں سامنے آئیں گے۔گورنر ہاؤس پشاورمیں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے گورنر سردار مہتاب احمد خان کا کہنا تھاکہ طالبان کی اپنی صفوں میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر اب طالبان کےلئے حرکت کرنا مشکل ہوگیاہے کیونکہ افغان حکومت بھی اس ضمن میں موثر اقدامات کر رہی ہے۔ افغان حکومت کی بہتر حکمت عملی کی بدولت اب دن بدن حالات بہتر ہوتے جارہے ہیں۔ گورنر سردارمہتاب احمد خان کاکہنا تھاکہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ طالبان اس وقت خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں اکٹھے ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :