23 مارچ ، 2015
لوئردیر........لوئردیر میں باراتیوں سے بھری گاڑی الٹ گئی ۔ ایک بچہ جاں بحق اور خواتین سمیت 23باراتی زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ لوئردیر کے علاقے اسلام درہ میں پیش آیا جہاں باراتیوں سے بھری گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی ۔ حادثے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 23باراتی زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیوتیمر گرہ منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔باراتیوں سے بھری گاڑی میدان سے تیمر گرہ جارہی تھی۔