پاکستان
23 مارچ ، 2015

پشاور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

پشاور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

پشاور .......پشاور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہےاندرون شہر کے بعد یونیورسٹی روڈ اور دیگر علاقوں میں تجاوزات ہٹا دئیے گئے ہیں۔ ضلعی انتطامیہ کے مطابق پشاور میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن میں اندرون شہر اور پشاور کے مصروف بازاروں میں گرینڈ آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ شہر کے بڑے سڑکوں اور مختلف بازاروں میں بھی تجاوزات ہٹائے جا رہے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے پر کئی افراد کو گرفتار اور کئی دکانوں کو سیل کیا جا چکا ہے۔وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کے مطابق تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :