23 مارچ ، 2015
کراچی ......سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی سندھ میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیگی ۔چوہدری سرور نےپاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کی ۔ان کا کہنا تھا کہ بڑی سوچ بچار کے بعد تحریک انصاف کی اقدار کو دیکھ کر اس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ چوہدری سرورکا کہنا تھا کہ جب تک پولیس اور اداروں میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں اور ترقیاں ہونگی اس وقت تک ادارے غیر جانب داری سےکام نہیں کر سکتے ۔چوہدری سرور کا کہنا تھا انھیں یقین ہے کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی سندھ میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیگی اور حکومت میں آنے سے پہلے پی ٹی آئی اپنا پورا منشور دیگی۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں موجود عسکری گروپس کو ختم کرنا چاہئے اورشہریوں کو چاہیے وہ قانون نافذ کرنے والوں کا ساتھ دیں۔چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف25 مارچ کو مظفر آباد میں جلسہ کریگی ،اگر مرکزی یا آزاد کشمیر حکومت نے انتخابات ملتوی کرنے کی کوشش کی تو جلسہ احتجاج میں تبدیل ہوجائیگا۔