پاکستان
23 مارچ ، 2015

کراچی : آج گرم ترین دن ،درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈہوگیا

کراچی : آج گرم ترین دن ،درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈہوگیا

کراچی ......کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،آج کراچی میں رواں سال کے موسم گرما کا پہلا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔آج کراچی میں رواں سال کے موسم گرما کا پہلا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیاہے۔آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 13 فیصد ہے۔

مزید خبریں :