پاکستان
23 مارچ ، 2015

یوم پاکستان پر7برس بعد مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ

یوم پاکستان پر7برس بعد مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ

اسلام آباد ......ملک بھر میں یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، اسلام آباد میں 7 سال بعد مسلح افواج کی مشترکہ پریڈکے دوران لڑاکا طیاروں کی فلائی پاسٹ ،ٹینکوں اور دیگر حربی سامان کی نمائش ،وفاقی دارالحکومت نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔یوم پاکستان پرمنعقدہ مرکزی تقریب میں صدر ممنون حسین،وزیراعظم نوازشریف،چیف اسٹاف جنرل راحیل شریف سمیت مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایسا مظاہرہ کیا گیا جس نے دشمن کے دلوں پر ہیبت طاری کردی اور اہل وطن کو اطمینان حاصل ہوا کہ ایسے جری جوانوں کے ہوتے ہوئے پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آسکتی ۔ دفاع وطن کیلئے ہر گھڑی تیار تینوں مسلح افواج کے جوانوں نے اسلام آباد میں شاندار پریڈ کی ،سب سے پہلے پریڈ کمانڈر بریگیڈئیر سرفراز کی قیادت میں تینوں مسلح افواج کے نمایندگی کرتےہوئے علم برادروں نے مارچ کیا اور سلامی دی ، ان کے پیچھے پنجاب رجمنٹ ، فرنٹیئر کور ، ناردرن لائٹ انفنڑی ، پاک بحریہ ، پاک فضائیہ ، پاکستان رینجرز ، پاکستان پولیس اورکمانڈوز کے دستے آئے ۔خواتین دستوں بھی ارض وطن کی حفاظت کیلئے اپنی تیاری کا عزم ظاہر کیا۔ ملک میں تیار کردہ ناقابل شکست الخالد ٹینک ، الضرار ٹینک ،بکتر بند گاڑیاں ،توپخانہ ، جدید ویپن سسٹم ، اور رڈار بھی پریڈ میں شامل ہوئے ۔دشمن پر دھاک بٹھانے والے میزائل بھی پریڈ میں شامل تھے ، جن میں بابر ، نصر ، شاہین ون اور ٹو ہیں جو روایتی اور غیر روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں کردار ادا کرنے والے ہیلی کاپٹر نے فلائی پاسٹ کیا، ان میں کوبرا اٹیک ، فینک ، بیل فور 12، پیوما ایم آئی سیونٹین اور پاک بحریہ کے زولو نینرز شریک ہوئے ۔شیر دل فارمیشن نے فضاؤں میں رنگ بکھیرتے قراقرم 8 طیاروں میں انتہائی خطرناک مظاہرہ پیش کیا، جس میں طیاروں نے گھومنے کے ساتھ ساتھ عمودی پرواز کی ۔ چین کے اور پاکستان کے اشتراک سے تیار جدید لڑاکا طیارے جے ایف سیونٹین تھنڈر میں بھی ہوابازی کی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ سب سے پہلے جن طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا اس کی قیادت خود ایر چیف سہیل امان کررہے تھے ، جبکہ نیوی ، فضائیہ اور آرمی ایوی ایشن کے لڑایا اور سرویلنس طیاروں نے بھی فلائی پاسٹ کیا۔پاک بحریہ کے پی سی تھری اورائن یا فلائنگ ڈزاسٹر پہلی بار اس پریڈ میں شریک ہوئے ۔

مزید خبریں :