23 مارچ ، 2015
مستونگ .....بلوچستان میں مستونگ کے علاقے کردگاب میں 5 آئل ٹینکروں پرفائرنگ کے بعد نامعلوم افراد 4ڈرائیوروں کو اغوا کرکے لے گئے ہیں۔ ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے آئل کنٹیرز پر فائر نگ کر کے 4 ڈرائیورز کو اغوا کر لیا ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق 8 آئل ٹینکر قافلے کی شکل میں کراچی سے بلوچستان کے علاقے سیندک جارہے تھے۔ مستونگ کے نوا حی علاقے کردگاب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ٹینکرز کو رکنے پر مجبور کیا اور4 ڈرائیورز کو اغوا کر کے لے گئے۔ لیویز فورس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ہے۔