پاکستان
25 جنوری ، 2012

آفاق احمد کا لال مسجد کا دورہ، مولانا عبدالعزیز سے ملاقات

آفاق احمد کا لال مسجد کا دورہ، مولانا عبدالعزیز سے ملاقات

اسلام آباد … مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ لال مسجد میں طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا جو قابل مذمت ہے۔ طالبان سے مذاکرات جاری ہیں لیکن ہم قوم کے بچے، بچیوں سے مذاکرات نہیں کرسکے۔ آفاق احمد نے لال مسجد اسلام آباد میں خطیب مولانا عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مفتی رشید اور لال مسجد کے دیگر شہدا کے خاندانوں سے تعزیت کے لئے آئے ہیں اور جن خاندانوں کے بچے بچیاں لاپتہ ہیں ان سے بھی یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ آفاق احمد نے کراچی میں وکلاء کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس واقعہ سے دکھ ہوا۔ آفاق احمد نے کہا کہ افغانستان میں امریکا اور یورپین ممالک طالبان سے مذاکرات کررہے ہیں لیکن ہم اپنی قوم کی بچیوں اور بچوں سے مذاکرات کرسکے نہ ان کو convince کرسکے۔

مزید خبریں :