25 جنوری ، 2012
لاہور…لاہور میں لیسکو ملازمین نے نجکاری اور نئے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کے خلاف چھٹے روز بھی ہڑتال اور مظاہرے کا سلسلہ جاری رکھا۔لیسکو کے تمام دفاتر میں ملازمین نے کام بند رکھا ،ہیڈ آفس میں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کے رہنما خورشید احمد کا کہنا تھا کہ نجکاری کا عمل تباہ کن ہے اس سے ملازمین فارغ، بجلی مہنگی اور لوڈ شیڈنگ بڑھ جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جان بوجھ کر حالات خراب کر رہی ہے، اداروں کی بندر بانٹ درست نہیں، جب تک حکومت نجکاری کا عمل روک کر بات چیت کے لئے نہیں آئے گی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔