کاروبار
05 مئی ، 2012

پنجاب میں گندم کی پیداوار میں کمی ، ذمہ دار وفاقی حکومت ہے،محمد منشاء

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے گندم محمد منشاء اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گذشتہ برس کے مقابلے میں 40 لاکھ ٹن کم گندم پیدا ہوئی ہے۔ اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت اور لوڈ شیڈنگ ہے۔محکمہ خوراک پنجاب نے رواسال گندم کی پیداوار کا ہدف ایک کروڑ 92 لاکھ ٹن مقرر کیا تھا۔ تاہم ٹارگٹ سے 15 لاکھ ٹن کم گندم پیدا ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے گندم محمد منشاء اللہ گندم کی پیداوار میں کمی کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو ٹھہراتے ہیں۔محمد منشاء اللہ نے بتایا کہ کسان دوست پالیسی کے تحت حکومت نے اس سال چھوٹے کسانوں کو گندم کی قیمت اسی وقت جبکہ بڑے کسانوں کو دو دن بعد ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :