30 مارچ ، 2015
عدن.........پاکستانی وزارت خارجہ کے عدن میں نمائندے عبداللہ اصغر اشرف برکت علی نے کہا ہے کہعدن میں 171 پاکستانیوں پر حوثی باغیوں کے حملے کا خطرہ ہے، باغی عدن سے 30کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں،کسی بھی وقت عدن پر حملہ آور ہوسکتے ہیں۔عبداللہ اصغر اشرف برکت علی نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مزد کہا کہ سفیر نے فون پر ہدایت کی تھی کہ ان پاکستانیوں کو بندرگاہ تک پہنچانا ہے، تاہم یمنی کوسٹ گارڈ سے تاحال اجازت نہیں مل سکی، یمنی کوسٹ گارڈ کی اجازت کے بعد ہی پاکستانیوں کو کشتیوں پر سوار کیا جاسکے گا۔