31 مارچ ، 2015
اسلام آباد......امریکی صحافی مارک سیگل نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں گواہی کےلئے پاکستان آنے سے انکارکر دیا ہے،مارک سیگل نے یہ جواب بینظیر بھٹو قتل کیس میں پراسیکیوٹر ٹیم کی جانب سے رابطے پر دیا ۔امریکی صحافی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پرپاکستان نہیں آ سکتا،تاہم وڈیو لنک پر اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتا ہوں۔