پاکستان
31 مارچ ، 2015

ایم کیوایم اپنے غنڈوں پرقابوپائے، عمران اسماعیل

ایم کیوایم اپنے غنڈوں پرقابوپائے، عمران اسماعیل

کراچی.......... رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جناح گرائونڈ میں ایم کیوایم کی غنڈہ گردی کی وجہ سے کئی کارکن زخمی ہوئے، یہ چاہتے ہیں کہ ہم الیکشن سے بھاگ جائیں، ایم کیوایم اپنے غنڈوں پرقابوپائے، ایف آئی آرکٹواکرقانونی چارہ جوئی کریں گے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد واقعے کی ایف آئی آرکٹواؤں گا، چاہتے ہیں کراچی کا کوئی علاقہ ایسا نہ ہو جو کسی ایک کی ملکیت ہو، ایم کیو ایم کارکنوں نے میری گاڑی کے شیشے توڑدیے، ایم کیو ایم خوف کی فضا قائم کرنا چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے دل میں کوئی خوف نہیں، ہمارے لیڈر نے ہمیں خوف کا درس نہیں دیا، میڈیا نے دیکھا کہ ایم کیو ایم کے غنڈوں نے ہم پر حملہ کیا، ہم پر پتھر پھینکے گئے اور ڈنڈے برسائے گئے، یہی خوف کی فضا ہے جو کہ ہمیں ختم کرنی ہے، کراچی کی رونقیں بحال کرنا چاہتے ہیں، میں بھی کراچی کا بیٹاہوں ،بھر پور انداز میں مقابلہ کریں گے۔ اسی اثنا میں فرائض سے غفلت برتنےپرایس ایچ اوعزیرآباد کو معطل کردیا گیا ہے۔ایس ایچ اوعزیرآباد کو ایس ایس پی سینٹرل نعمان صدیقی نے معطل کیا۔

مزید خبریں :