پاکستان
01 اپریل ، 2015

لندن پولیس کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے ، ترجمان متحدہ

لندن  پولیس کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے ، ترجمان متحدہ

لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم لندن پولیس سے تعاون کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ ایم کیوایم کی کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور کو انکے شمالی لندن کے گھر سے آج صبح گرفتار کیا گیا تھا ۔اور اس وقت وہ لندن کے ایک مرکزی پولیس اسٹیشن میں ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق یہ منی لانڈرنگ کے الزامات میں میٹروپولیٹن پولیس کی جاری تفتیش کا حصہ ہے ۔ایم کیو ایم سختی سے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے امکان کی تردید کرتی ہے ۔ ہم پولیس کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے اور اس معاملے کی بر وقت اختتام پذیر ہونے کی امید جاری رکھیں گے ۔

مزید خبریں :