پاکستان
05 مئی ، 2012

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ماں بیٹا جاں بحق

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ماں بیٹا جاں بحق

ڈیرہ بگٹی…بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلاح میں نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک پر نصب بارودی سرنگ سینے سڑک کے کنارے بارودی سرنگ نصب کر رکھا تھا کہ مقامی رہائشی کا موٹر سائیکل کا پہیہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور موٹر سائیکل پر سوار ہارون بگٹی نامی نوجوان اپنی والدہ سمیت موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ان کی موٹر سائیکل مکمل تباہ ہو گئی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے مقامی اسپتال پہچا دیا اورنامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :