دنیا
02 اپریل ، 2015

بھٹو کی برسی پرپی پی پی فرانس کے زیر اہتمام تقریب 4اپریل ہوگی

بھٹو کی برسی پرپی پی پی فرانس کے زیر اہتمام تقریب 4اپریل ہوگی

پیرس......رضا چوہدری......پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 36برسی کے سلسلہ میں پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے زیر اہتمام ایک تقریب ویلر لیبل میں 4اپریل کو ایک ریسٹورنٹ میں منقد ہوگی۔ جس کی صدارت چوہدری لیاقت سماعلیہ کریں گے۔ پی پی خواتین ونگ کی صدر روحی بانو اور پی پی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کے مطابق تقریب میں عہدیداروں کارکنوں کے علاوہ سیاسی سماجی راہنمائوں کو مدعو کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے بانی چیرمین ذوالفقار علی بھٹو کی برسی حسب روائت نہائت عقدیت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس موقع پر مقرریں ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی اور ملک قوم کے لیے ان کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔

مزید خبریں :