پاکستان
02 اپریل ، 2015

سعودی عرب کی خواہش ہے پاکستان کھل کےاس کاساتھ دے،خواجہ آصف

سعودی عرب کی خواہش ہے پاکستان کھل کےاس کاساتھ دے،خواجہ آصف

راچی.......وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی خواہش ہےکہ پاکستان کھل کے سعودی عرب کا ساتھ دے،حکومت نےابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہم پیر کو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، چاہتےہیں کہ مسلم امہ کااتحادمنتشرنہ ہو،پارلیمنٹ میں جوبھی فیصلہ ہوگاقوم کےمفادمیں ہوگا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم ترکی کادورہ کررہےہیں وہ ترک وزیراعظم کواعتمادمیں لیں گے،8اپریل کوایرانی وزیرخاجہ پاکستان آرہےہیں اُنہیں بھی اعتمادمیں لیں گے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وسطی یمن میں القاعدہ بہت طاقت ورہے،ہمارے1000فوجی سعودی عرب میں ہیں۔

مزید خبریں :