پاکستان
03 اپریل ، 2015

176پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کا طیارہ جبوتی سے روانہ

 176پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کا طیارہ جبوتی سے روانہ

جبوتی سٹی........یمن سےمحصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اےکی پرواز پی کے 7003 افریقی ملک جبوتی سے 176پاکستانیوں کو لے کر جبوتی سے روانہ ہو چکی ہے۔طیارہ تقریباً دن ایک بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔یمن میں محصور پاکستانیوں کو چینی بحری جہاز پر عدن سے جبوتی لایا گیا تھا ۔جبوتی سے ان پاکستانیوں کو پی آئی اے کے طیارے پر پاکستان لایا جارہا ہے ۔ یمن میں دوہفتوں سےجاری لڑائی میں اقوام متحدہ نےپانچ سوانیس افراد کی موت کی تصدیق کی ہےجبکہ سعودی عرب نےاب زمینی کارروائی کی تیاری کرلی ہے قومی ائرلائن کی پرواز یمن سےمزیدپاکستانیوں کوآج وطن واپس لائےگی۔ کراچی سےروانہ ہونےوالی پروازمیں 204مسافروں کی گنجائش ہے، جبکہ یمن کےشہرعدن سے186پاکستانی بحری جہازکےذریعےجبوتی پہنچ چکے تھے۔یہ طیارہ انہیں لےکردوپہر اسلام آبادپہنچےگا۔جس کےبعد 55 مسافروں کو کراچی لایاجائےگا۔یمن کےمختلف علاقوں پر سعودی بمباری جاری ہے۔جس میں حوثی قبائل کےکئی اہم ٹھکانےتباہ کردیےگئےہیں۔اتحادیوں اورحوثیوں کےدرمیان جاری لڑائی کےدوران حدیدہ میں ایک فیکٹری بھی نشانہ بنی جس میں 35افرادمارےگئے ہیں۔ اتحادیوں کادعوی ہےکہ فیکٹری حوثیوں کےحملےکانشانہ بنی۔ اقوام متحدہ کاکہناہےکہ یمن میں 2 ہفتوں سےجاری لڑائی میں 519 افرادہلاک اور17 سوکےقریب زخمی ہوگئےہیں ۔یواین ایڈکےسربراہ نے لڑائی سےمتاثرہ علاقوں میں پھنسےشہریوں کےتحفظ پرشدیدتشویش کااظہارکیاہے۔پاکستانیوں کی واپسی ایسےوقت ممکن بنائی جارہی ہےجب فضائی بمباری کےبعد سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوج حوثی قبائل کےخلاف زمینی کارروائی کی تیاری کررہی ہے۔

مزید خبریں :