پاکستان
25 جنوری ، 2012

پشاور : نامعلوم افراد کی فائرنگ، رہنما جے یو آئی ف جاں بحق

پشاور … پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے سابق امیر جمعیت علمائے اسلام ف گل رحمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پشاور کے علاقہ مدینہ کالونی میں جے یو آئی ف لنڈی کوتل کے سابق امیر گل رحمان پر فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طورپر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق مقتول پشاور میں رنگ روڈ پر واقع عثمانیہ کالونی میں رہائش پذیر تھے۔ فقیر آباد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید خبریں :