03 اپریل ، 2015
کراچی.......کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں 5اسٹار چورنگی پر واقع فلورنس شادی لان جسے انتظامیہ نے گرایا ہے ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری کی ملکیت ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم بابر غوری کے شادی ہال مسمار کیے جانے پر بیان جاری کرے گی۔ دوسری طرف شادی ہال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلورنس شادی ہال کسی پارک یا کھیل کے میدان پرتعمیرنہیں کیا گیا تھا،یہ ہال ایک ذاتی پلاٹ پر قائم ہے جس کے مالک بیرون ملک ہیں۔شہری حکومت کا شادی ہال منہدم کرنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ فلورنس شادی ہال سرکاری اسکول کے پلاٹ پر قائم تھا۔