03 اپریل ، 2015
کراچی.........ایم کیوایم کے ایک اورکارکن کی جےآئی ٹی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔ذرائع کے مطابق ملزم کامران عرف مُنا نے جے آئی ٹی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے 14افراد کو قتل کیا،پارٹی عہدیدار کے کہنے پر یہ قتل کیے۔ملزم کامران نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام وارداتیں عابد چیئرمین کی ہدایات پر کیں، پارٹی کے لیے تاجروں سے بھتا وصول کرتا رہا،مال بردار گاڑیوں سے بھی 150سے 200روپے ،ہیوی گاڑیوں سے200 روپےاورچھوٹی سوزوکی وغیرہ سے100 روپے، بڑی دکانوں سے 400، چھوٹی دکانوں سے 150سے 200 روپے یومیہ بھتا وصول کرتے تھے۔جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کامران منا کی نشاندہی پر رینجرز نے بلٹ پروف جیکٹس اوربم برآمد کیا۔ عدالت نے ملزم کو 4اپریل تک قتل کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔