03 اپریل ، 2015
کراچی.......عبدالرحمان بھولا کے چکر میں کراچی ایئرپورٹ سے عبدالرحمن میمن کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس سے قبل پولیس نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولاکو کراچی ایئر پورٹ سے گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ ملزم دبئی فرار ہورہا تھا کہ اسے گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ عبدالرحمان بھولا اور عبدالرحمان میمن دونوں کی ولدیت عبدالستار ہے اور دونوں کا تعلق بلدیہ ٹاؤن سے ہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے عبدالرحمان میمن کے بھائی کا کہنا ہے کہ عبدالرحمان میمن کاروباری شخص ہے جس کا ایئرپورٹ پر آنا جانا رہتا ہے۔