03 اپریل ، 2015
کراچی.........کراچی میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔کریم آباد میں دونوں تنظیموں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے اس دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی۔مشتعل افراد کی جانب سے تحریک انصاف کے انتخابی مہم کے لیے لگائے گئے کیمپ پر حملہ کیا گیا اور اسے گرادیا گیا جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا ہے۔ صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے کریم آباد کی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کریم آباد سے ایم کیو ایم کے 2کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔مظاہرین نے جیونیوزکی ڈی ایس این جی پر بھی حملہ کیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ حملےمیں پی ٹی آئی کےکارکن بھی زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارےانتخابی کیمپوں کےپاس رینجرزکوتعینات کیاجائے۔