04 اپریل ، 2015
کراچی.........پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی جارحیت نےہمیں مزیدثابت قدم بنادیاہے، متحدہ صرف فاشسٹ طریقہ کارسےجیت سکتی ہے۔ آج ان کے جمہوری طرز عمل کا پول کھل گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ وہ الطاف حسین کی پُرتشددسیاست سےبرطانوی حکومت کوآگاہ کریں گے، ایم کیو ایم کی جارحیت نے ہمیں مزید ثابت قدم بنادیا ہے۔