پاکستان
04 اپریل ، 2015

متحدہ کے رہنما گرفتار افراد کی ضمانت کیلئے گلبرگ تھانے پہنچ گئے

متحدہ کے رہنما گرفتار افراد کی ضمانت کیلئے گلبرگ تھانے پہنچ گئے

کراچی........ ایم کیو ایم کے رہنما گرفتار افراد کی ضمانت کے لیے گلبرگ تھانے پہنچ گئے۔ رشید گوڈیل نے کہا ہے کہ ایک گھنٹے سے تھانے کے باہر کھڑے ہیں اور دروازہ نہیں کھولا جارہا، کہیں بھی ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جاتا ہے۔ گلبرگ تھانے کے باہر صحافیوں سے گفتگو گرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد ایم کیو ایم کے کارکن نہیں، علاقہ مکین ہیں، یہاں صرف ارکان پارلیمنٹ آئے ہیں، کوئی کارکن نہیں آیا، تھانے کا دروازہ بند ہونا جرائم پیشہ افراد کو موقع فراہم کرنا ہے۔ دوسری جانب متحدہ کے رہنما آصف حسنین کا کہنا ہے کہ پولیس اس معاملے میں جانب داری کا مظاہرہ کر رہی ہے، یہ غیر قانونی اور انتخابات سے قبل دھاندلی کی کوشش ہے، جب تک گرفتار افراد کو رہا نہیں کیا جائے گا، ہم یہیں بیٹھے رہیں گے۔

مزید خبریں :