04 اپریل ، 2015
کراچی......ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید نے کہا ہے کہ این اے 246سےایم کیو ایم 28سال سے لڑ رہی ہے ، ایم کیو ایم نے پچھلے 9انتخابات میں یہاں سے کامیابی حاصل کی یہ حلقہ لیاقت آباداور ایف بی ایریا کے2ٹاؤنز پر مشتمل ہے ،ہر الیکشن میں اس حلقے سے 8،9امیدوار حصہ لیتے رہے ہیں۔ کنور نوید آج وسیم اختر اور سینٹر خوش بخت شجاع کے ہمراہ جناح گرائونڈ میں پریس کانفرنس کررہے تھے ۔ ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار کنور نوید نے مزید کہا کہ نائن زیرو پر چھاپے کے بعد سے 200کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ان کاکہنا تھا کہعمران اسماعیل پہلے ہی دن جناح گراؤنڈ میں بلوائیوں کولےکرگئے،عمران اسماعیل نے ووٹر کے بجائے جناح گراؤنڈ کا رخ کیا ،پی ٹی آئی کے رہنما کسی ووٹر کے پاس نہیں گئے ۔پی ٹی آئی والوں نے حملے کا ڈراما رچایا ،اس ڈرامےمیں ایم کیو ایم کےکارکنوں کےخلاف مقدمہ درج کرایاگیا،ہمیں کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا اورپی ٹی آئی کی ایف آئی آر فوری درج کی گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہہمارے نمایندے پولیس اسٹیشن گئے تو دروازے بند کر دیے گئے۔گزشتہ دنوں بھی شہر کے ٹیوشن سینٹرپرحملےکوپی ٹی آئی نےڈراما کرکےخودپرحملہ ظاہرکیا تھا۔پعمران خان کے حوالے ان کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پی ٹی آئی کو ویلکم کیا۔لیکنعمران خان کاوطیرہ ہےکبھی نوازشریف کبھی زردار ی کو گالیاں بکتے ہیں ،کبھی فضل الرحمان کبھی افتخار چودھری کو گالیاں بکتے ہیں۔عمران خان نے ایم کیو ایم جلسے کے شرکاکو زندہ لاشیں قرار دیا ، وہ جس چینل پر بیٹھتے ہیں ایم کیو ایم کیخلاف مغلظات بکتے ہیں ،عمران اپنےساتھیوں کو تھانے سے چھڑواکرلے گئے،ان کے کارکنوں نے سرکاری ٹی وی میں گھس کر نشریات بند کرادیںعمران خان کا رویہ ایساہے جیسے کراچی کو فتح کرنے آر ہے ہیں۔