پاکستان
06 مئی ، 2012

مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گی

مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گی

گوجرانوالہ ... وزیر اعظم کے خلاف مسلم لیگ ن آج گوجرانولہ میں زور دکھائے گی، تو تحریک انصاف عدلیہ کے حق میں اسلام آباد میں میدان میں اترے گی گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری اور خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں وزیراعظم کیخلاف ریلی نکالی جائیگی۔ شرکاء کرپٹ حکومت کا دیوالیہ نکالیں گے تاہم پیپلز پارٹی کے امتیازصفدروڑائچ نے بھی گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ پارٹی کو ہر چیلنج قبول ہے۔اور اس کا ایک مظاہرہ جیالوں نے گوجرانوالہ میں گزشتہ روزدکھا بھی دیا۔ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ نون کے خلاف شیخاں والا باغ سے ریلی نکالی گئی، جس کی خاص بات یہ تھی کہ تقریبا ہر کارکن نے جدید اسلحہ اٹھایا ہوا تھا۔ حیرت کی بات یہ بھی تھی کہ اس طرح آزادانہ اسلحے کی نمائش اور روکنے والا کوئی بھی نہیں تھا۔ شاید اس لئے کہ جنہیں روکنا تھا وہ خود ان کی حفاظت کرتے ہوئے ریلی کے آگے آگے چل رہے تھے۔دوسری جانب تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں آج چیف جسٹس اورآزاد عدلیہ کے حق میں اسلام آباد میں بڑا مظاہرہ کرے گی ۔ گزشتہ روز بھی پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس افتخار چودھری اور عدلیہ کے حق میں مشعل بردار ریلی نکالی، اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

مزید خبریں :