پاکستان
06 مئی ، 2012

امن کی آشا:دوسری پاک بھارت بزنس کانفرنس کل سے لاہور میں ہوگی

امن کی آشا:دوسری پاک بھارت بزنس کانفرنس کل سے لاہور میں ہوگی

لاہور… جنوبی ایشیا میں امن کیلئے جنگ گروپ اور ٹائمز آف انڈیا کی مشترکہ کاوش ”امن کی آشا“ کے سلسلہ میں لاہور میں دو روزہ پاک بھارت اقتصادی کانفرنس ”DIVIDENDS“ میں شرکت کے لئے آج سے مہمانوں کی آمد شروع ہو جائے گی وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی آج لاہور آجائیں گے جبکہ بھارت سے ممتاز صنعتکار اور کاروباری شخصیات واہگہ سے براستہ سڑک اور بذریعہ جہاز آج لاہور پہنچیں گی۔ کانفرنس کا افتتاح کل صبح وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کریں گے کانفرنس کے کل چھ سیشن ہوں گے جن سے وزیر اعظم کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر شرت سبھروال، بھارت میں پاکستان ہائی کمشنر شاہد ملک، امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی، اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹرعشرت حسین ، ڈیسکون کے چیئرمین رزاق راؤ، میاں محمد منشا، سیکرٹری تجارت ظفر محمود خطاب کریں گے بھارتی وفد کی قیادت کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے صدر اور گودریج گروپ کے چیئرمین روی گودریج کر رہے ہیں وفد میں نائب صدر سی آئی آئی اے ایس شری رام، ڈائریکٹر جنرل چندراجیت بینرجی، بجاج آٹو کے راہول بجاج، پیروکارپوریٹ سروسز کے سنیل کانت منجل، بھارتی انٹرپرائزز کے ایم ڈی راکیش بھارتی متل، بلیو اسٹار کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین سنیل ایم ایڈوانی، کاونیشن آٹو انڈیا کے چیئرمین جگدیش کھتر، کنٹری اسٹریٹجی بزنس کنسلٹنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سدھیر کپور بھی شامل ہیں کانفرنس کا افتتاحی سیشن کل صبح 9بجے تلاوت کلام پاک سے ہوگا مینجنگ ڈائریکٹر جنگ گروپ شاہ رخ حسن اور ٹائمز آف انڈیا گروپ کے چیف مارکیٹنگ آفیسر راہول کنسال خطبہ استقبالیہ دیں گے۔



مزید خبریں :