06 اپریل ، 2015
اسلام آباد......سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی پارلیمنٹ میں واپسی خود ان کے بیانات کی نفی ہے، تحریک انصاف کے آئینی طور پر استعفے منظور ہو چکے ہیں، سپریم کورٹ کے وکیل نایاب گردیزی کے ماموں کے انتقال پر ان کے گھر پہنچنے پر میڈیا سے بات میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی،پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال رکھا جانا چاہیے۔انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن کاقیام پر ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے آرڈیننس جاری ہو چکا، بہتر تھا کہ یہ ایکٹ ہوتا،تاہم دیکھتے ہیں کہ عمران خان دھاندلی کے بارے میں کون سے ثبوت دیتے ہیں۔سعودی عرب فوج بھجوانے کے سوال پر ان سابق چیف جسٹس افتخارچودھدری نے کہا کہ سعودی عرب فوج بجھوانے کے معاملے پر بحث ہونی چاہیے، حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے ہمارا بچہ بچہ حاضر ہے۔