25 جنوری ، 2012
اسلام آباد…وفاقی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا کے پراپیگنڈا کا توڑ قومی میڈیا کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ بیرون ممالک سفارتخانوں میں تعینات پریس انفارمیشن آفیسرز کی کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بیرون ملک پاکستان کا امیج بہتربنانے کیلیے سرکاری میڈیا کے علاوہ نجی چینلز اور اخبارات کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ملکی استحکام کی خاطر میڈیا کو مستحکم کرنا بھی ضروری ہے۔ وزیراطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم بیرون ملک تعینات انفارمیشن آفیسرزسے ملاقات کرکے انہیں موجودہ تناظرمیں اہم گائیڈلائن بھی دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے میڈیا یونیورسٹی کا قیام تاخیر کا شکار ہے۔